عمران خان

عمران خان کی 121مقدمات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف درج مختلف شہروں میں 121 مقدمات کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ 2 مئی بروز منگل کو سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے 121مقدمات کو خارج کروانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں