اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فلکس کے افتتاح کی بے پناہ خوشی ہوئی، یہ پروگرام جولائی 2022ء میں شروع کیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فلکس ایک نیا وڈیو سٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے جس پر عالمی سطح کے صارفین پی ٹی وی کے وسیع مواد بشمول ٹی وی شوز، ڈرامہ، دستاویزی فلموں، کھیلوں اور دیگر پروگراموں تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پی ٹی وی نے ایسا مواد تیار کیا جو آج قومی خزانہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دھوپ کنارے، عینک والا جن جیسے مقبول ڈرامے اور پی ٹی وی شوز ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فلکس میں موجودہ اور پرانے مواد کی بھرپور لائبریری موجود ہے جس تک صارفین آسان رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ یہ اقدام ہمارے نوجوانوں اور بزرگوں کو پی ٹی وی کے اس مواد کے ساتھ دوبارہ جوڑے گا جس نے ان گنت زندگیوں پر انمٹ اثرات چھوڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فلکس ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور iOS دونوں پلیٹ فارمز پر ڈئون لوڈ کی جا سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فلکسکے کامیاب اجراء پر وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کی ٹیم کی مشکور ہوں، ان کی محنت پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اس خیال کو حقیقت میں بدلا۔تقریب میں خصوصی شرکت پر بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور خالد عباس ڈار کی بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے اس افتتاحی تقریب میں میرے ساتھ شرکت کی۔