بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے بحیرہ بوہائی، بحیرہ زرد، بحیرہ مشرق اور بحیرہ جنوب جس میں خلیج بیبو شامل ہے ، کے پانیوں سمیت موسم گرما کے لئے ماہی گیری سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں اور ماہی گیری سے متعلق سمندری جہاز اپنے اپنے بندرگاہوں کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔
سمندری ماہی گیری کی بندش کا نظام عوامی جمہوریہ چین کے ماہی گیری قانون کی متعلقہ دفعات کے مطابق قائم کیا گیا ہے جو ماہی گیری وسائل کا تحفظ کرتا ہے۔ اس وقت یہ نظام چین کے چار بڑے بحیروں، یعنی بحیرہ بوہائی، بحیرہ زرد، بحیرہ مشرق اور بحیرہ جنوب کا احاطہ کرتا ہے۔ ماہی گیری کی بندش ہر سال یکم مئی سے شروع ہوتی ہے اور تین سے ساڑھے چار ماہ تک جاری رہتی ہے۔