ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کی نیت ٹھیک ہوئی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہوئی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، پی ڈی ایم حکومت کو آئین، سپریم کورٹ کے فیصلوں یا عوام کے بنیادی حقوق کا کوئی احترام نہیں ہے،انتخابات میں اپنی واضح شکست دیکھ کر پی ڈی ایم ٹو لہ مسلسل انتخابات سے راہ فرار اختیار کررہاہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ ملکی آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریا ادا کریںاورخدا کے لئے منافقت و ڈھکوسلے نہ کریں ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا ایک ہی دن الیکشن سے متعلق بیان جھوٹ پر مبنی ہے ۔حکومت کی ایک ہی دن انتخابات کی رٹ ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے حکمران اپنے مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے بجائے قوم وملک کے بارے میں سو چیں اور ملکی استحکام کے لئے اقدامات اٹھائیں ملک کسی بھی طرح جھوٹ، منافقت اور ڈھکوسلوں کا متحمل نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں