ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت آئین کی خلاف ورزی، جمہوریت کو پامال کررہی ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (گلف آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ حکومت آئین کی خلاف ورزی، جمہوریت کو پامال کررہی ہے،آئین سے انحراف کے نتیجے میں ملک میں مزید سیاسی بحران سر اٹھا رہاہے جوملک اور قوم کے حق میں نہیں،پنجاب و خیبر پختونخوا میں 90روز کی آئینی مدت گزرنے کے باوجود غیر قانونی نگران حکومت قائم ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ امپور ٹڈ حکومت محض اقتدار سے چمٹے رہنے کی بجائے اپنی آ ئین اور قانو نی ذمہ داری پوری کر تے ہوئے ملک میں فوری انتخابات کرائے امپور ٹڈ حکومت نے ایک سال میں عوام کودوکھو ں اور پر یشانیو ں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان کی عوام مو جودہ پی ڈی ایم حکومت کو مزیدایک دن بھی بردا شت کرنے کیلئے تیار نہیں یہی وجہ ہے کہ عوام عمران خان کے جلسو ں میں بھر پور شرکت کرکے حکومت سے نفر ت کااظہار کررہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹو لہ سیا سی میدان سے بھاگنے کی بجائے ملک میں انتخابات کرائے ان شا ء اللہ آ ئندہ انتخابا ت میں پی ڈی ایم ٹو لے کے ٹکٹ پر کو ئی الیکشن لڑنے والا سامنے نہیں آ ئے گا۔ پی ڈی ایم ٹو لے کوآ ئین ، قانون اور جمہو ریت د شمنی کا حسا ب دینا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں