لاہور(گلف آن لائن)معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں 55 برس کے مرد کو ہیرو بنا دیا جاتا ہے اور خاتون کو ماں کا کردار دے دیتے ہیں،لوگوں کی سوچ بد ل رہی ہے اس لئے لوگ جو دیکھنا چاہتے ہیں اسے پیش نظر رکھناہوگا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں55 سے 60 سال کے مرد کو بھی لڑکے طور پر دکھایا جاتا ہے اور اسی عمر کی خاتون کو ماں کا کردار دیا جاتا ہے۔
ہمارے پراجیکٹ میں صرف عاشقانہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور 60 سال کے بوڑھے مرد کو بھی اس سے کم عمر لڑکی سے عشق کرتے دکھایا جاتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید یہ سب ڈرامہ میکرز کو اچھا لگتا ہو لیکن جب آپ عام لوگوں کی نظر سے دیکھیں تو یہ اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب لوگوں کی سوچ بدل رہی ہے اور وہ اسے قبول نہیں کرتے۔لوگ حقیقت میں جو دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں اس کو پیش نظر رکھ کر پراجیکٹ بنانا ہوں گے۔