اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی دھکم پیل سے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ہو گئی۔ اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیدا ھونے والی دھکم پیل سے لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی ٹانگ دوبارہ زخمی ھو گئی۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو 10 روز تک آرام کا مشورہ دیا ہے، صحتیاب ہونے پر عمران خان دوبارہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کا سامنا کریں گے۔ شبلی فراز نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔دریں اثناء افتخار درانی نے کہاکہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں دھکم پیل ہونے کی پاداش میں خان صاحب کی زخمی ٹانگ کو نقصان پہنچا، ہم بار باد حکام سے سیکیورٹی کا معاملہ اٹھاتے رہے، سب سازشیں عیاں ہیں انکا مقصد عمران خان کو نقصان پہنچانا اور رستے سے ہٹانا ہے۔ ڈاکٹر افتخار دانی نے کہاکہ چاہے اس کہ لئے کوئی بھی طریقہ اپنایا جائے۔