وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان کے صحافیوں کو عوام کو آگاہی اور تعلیم دینے کے قابل تعریف کام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ماحول میں وہ کام کرتے ہیں وہ اکثر چیلنجوں اور خطرات سے بھر پور ہوتاہے، صحافت کے ”واچ ڈاگ”کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی میں مدد کی ہے۔ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر میں دنیا بھر کے صحافیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ خاص طور پر پاکستان کے صحافیوں کو عوام کو آگاہی اور تعلیم دینے کے قابل تعریف کام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ماحول میں وہ کام کرتے ہیں وہ اکثر چیلنجوں اور خطرات سے بھرا ہوتا لیکن اس کے باوجود وہ لوگ اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگیاں جاری رکھتیہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحافت کے واچ ڈاگ کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کے فروغ میں معاونت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں