امیر مقام

شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی ڈرامہ نیازی وہیل چئیر پر بیٹھ گیا ، امیر مقام

اسلام آباد(گلف آن لائن)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی ڈرامہ نیازی وہیل چئیر پر بیٹھ گیا ۔ اپنے بیان میں امیر مقام نے کہاکہ عمران نیازی کا ہر ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن تاریخ پر اتفاق نہ ہونے کی سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست مذاکرات کی خلاف ورزی اور یک طرفہ اس عمل کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والے عمران نیازی کو بیماری کے پیچھے چھپتے شرم آنی چاہیے،اپنے خیراتی ہسپتال کا سرٹیفیکیٹ استعمال کرنا قانون کا مذاق اڑانا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی چیف جسٹس کو بلانے کا کہہ رہی ہے تو سپیکر کو ایوان کی رائے پر عمل کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے دفاع میں پارلیمنٹ کا کھڑے ہونا تاریخی پیش رفت ہے، ملک میں آئین مظبوط اور جمہوریت توانا ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کرانے والے سراج الحق کو ہی پی ٹی آئی نے قانونی نوٹس بھیج دیا ۔ انہوںنے کہاکہ اسدعمر کے سراج الحق کو قانونی نوٹس کے بعد کون سے مذاکرات ہوں گے ؟۔

انہوںنے کہاکہ یہ ہے عمران نیازی اور اْن کی جماعت کا اصل چہرہ ،یہ ہر محسن کے ساتھ یہی کرتے ہیں جو سراج الحق کے ساتھ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میں عمران نیازی نے دوروں پر11 ارب سے زیادہ اڑا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے قومی خزانے سے 11 ارب روپے خرچ کرکے پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خرچ پر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایاگیا ،قوم کی یہ رقم عمران نیازی کی جائیداد نیلام کرکے وصول کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں