عمران خان

عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور، عبوری ضمانت میں 16مئی تک توسیع

لاہور (گلف آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور ان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلاء نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔عدالت نے عمران خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں