لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کی طرز پر پنجابی فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ، بھارتی پنجابی فلم میں زیادہ تر کاسٹ کا تعلق کینیڈ ا اور انگلینڈ سے ہوتا ہے ، پاکستان کے بہت سے فنکار بھی ان ممالک میں مقیم ہیں جن کے کام سے استفادہ کیا جا سکتا ہے اور ہمیں فلموں کی نمائش کے لئے نئی مارکیٹ بھی ملے گی ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ پاکستانی فلمسازوں کو چاہیے کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی فنکاروں کے اشتراک سے فلمیں بنائیں جس سے فلم کی لاگت بھی کم ہو گی ، بیرون ممالک اشتراک سے ان فلموں کو نئی مارکیٹ بھی ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فلمسازوں کو اس پر ضرور غور کرنا چاہیے جس سے فلم انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔