فلم ''پٹھان

بنگلادیش میں 1971کے بعد پہلی ہندی فلم ”پٹھان” 12مئی کو ریلیز ہوگی

ممبئی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ کنگ خان کی پٹھان12مئی کو بنگلا دیش کے سینمائوں میں ریلیز کی جائے گی۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ایک اعزاز مل گیا،ان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان1971کے بعد پہلی ہندی فلم بن گئی جو بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی۔ایک اعلامیے میں نیلسن ڈی سوزا کے مطابق سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پٹھان ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو 1971کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں۔نیلسن ڈی سوزا نے کہاکہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ پٹھان نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی طور پر ایک ارب انڈین روپے سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں