اسلام آباد (گلف آن لائن)ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16کیس رپورٹ ہوئے ، ایک مریض جاں بحق اور 9 کی حالت تشویش ناک ہے۔پیرکو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے
جن میں سے16 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.72فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا ، 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 342ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسزکی شرح 2.63فیصد رہی۔