عمران خان

پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ کرتی ہے’ عمران خان

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون میں لگی ہوئی ہے

جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف- ٹین سے ہمارا چیئرمین اور ابھرتا ہوا نوجوان رہنما ہے، ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں