لاہور(گلف آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا کوارڈی نیٹر و ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے ملک و قوم کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ، تاریخ میں عمران خان کا نام پہلے ہی اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے امر تھا ،عوام کے حقوق ،آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے عمران خان آخری جنگ بھی لڑ گئے ہیں ۔
اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب ہماری ہار اور جیت کا ٹیسٹ ہے ،احاطہ عدالت سے گرفتاری کر کے پیغام دیا گیا ہے کوئی انصاف لینے عدالتوں میں نہ آئیں،اگر ہمارے اندر قومی غیرت ہے تو ہمیں اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لئے باہر نکلناہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے عمران خان کو سلو پوائزنگ کیلئے انجکشن لگا دیا گیا ہو تاکہ صحت کے مسائل ہوں،اب پاکستانی قوم نے فیصلہ کرنا ہے ہم تاریخ کے دائیں طرف یا بائیں طرف کھڑے ہیں ،حق پر کھڑا عمران خان جیت اوربزدلوں کا ٹولہ ہار چکا ہے ، واضح کہتے ہیں بزدل ٹولہ آنے والے وقت میں منطقی انجام تک پہنچنے کیلئے تیار رہے۔