رپورٹ

چینی سفارتکار کی برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ٹم بیرو سے ٹیلی فون پر گفتگو

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیور کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے دفتر امور خارجہ کے ڈائریکٹر وانگ ای نے درخواست پر برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ٹم بیرو سے ٹیلی فون پر بات کی۔منگل کے روز

وانگ ای نے کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ کھلے، تعمیری اور مستحکم تعلقات برقرار رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے،اور یہ بھی کہا ہےکہ “نئی سرد جنگ” اور چین کو تنہا کرنا غلط ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ معروضی طور پر چین کی ترقی کو دیکھنا چاہتا ہے۔ وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں چین واحد بڑا ملک ہے جس نے ملک کی مکمل وحدت کی تکمیل نہیں کی ہے۔

تائیوان چین کا حصہ ہے اور یہ نہ صرف ایک تاریخی حقیقت بلکہ بین الاقوامی برادری کا اتفاق رائے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی پرامن وحدت کی تکمیل 1.4 بلین چینی عوام اور دنیا بھر میں چینیوں کی مشترکہ خواہش ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ برطانیہ ایک چین کے اصول کی پاسداری جاری رکھتے ہوئے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے گا، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول کی پاسداری کرے گا اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے گا۔

ٹم بیرو نے کہا کہ برطانیہ ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ مستحکم، صحت مند اور ٹھوس دوطرفہ تعلقات کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ فریقین نے یوکرین بحران سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں