طلال چوہدری

القادر ٹرسٹ کرپشن کا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی گئی، طلال چودھری

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک مقدس نام ہے، القادر ٹرسٹ کرپشن کا پیسہ چھپانے کیلئے بنائی گئی تھی۔اپنے ایک بیان میں رہنما ن لیگ طلال چودھری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر آپ اپنی چوری چھپانا چاہتے ہیں،

جب آپ سے جواب مانگا گیا تو آپ نے پورے پاکستان کو آگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ قانون آپ پر ہاتھ ڈالے گا، آپ کے ساتھی عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کے ثبوت پوری دنیا نے دیکھ لیے ہیں، یہ سیاسی جماعت نہیں، اس پر اگر پابندی نہ لگی تو پھر یہ آگے کیا کریں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہوگا، اس طرح کی جماعت کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں