عمران خان کی 121مقدمات میں کاروائی روکنے کی درخواستوں پرسماعت کا تحریری حکم جاری

لاہور( گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 121مقدمات میں کاروائی روکنے کی درخواستوں پرسماعت کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔

سرکاری وکیل کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں کریممنل 9 مقدمات درج ہیں ،عمران خان کے خلاف 7مقدمات کی تفتیش جاری ہے ،عمران خان پر درج ایک مقدمے کو خارج اور دوسرے مقدمے سے بے گناہ قرار دیا گیا ہے ۔26 مئی کو ساڑھے نو بجے سماعت ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں