جاوید قصوری

جماعت اسلامی بر سرا قتدار آکر پاکستان کو کرپشن فری بنائے گی ‘ جاوید قصوری

لاہور( گلف آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بر سرا قتدار آکر جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری پاکستان بنائے گی ، سودی معاشی نظام کا خاتمہ کرے گی ، سادگی کو اختیار کریں گے اور سادہ طرز حکمرانی سامنے لائیں گے ،سرکاری مراعات اورپروٹوکول پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہیں ، یہ سلسلہ ختم کیا جائے گا ،پاکستان ایک غریب ملک ہے قومی خزانہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے اس پر سرکاری افسران کو مراعات دی جائیں،100یونٹس بجلی ہر گھرانہ کو فری دی جائے گی ،

کاشتکاروں کی آسانی کیلئے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں گے ،ملک و قوم ہی جماعت اسلامی کی فلاحی کاموں کو محو ومرکز ، کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پروگرامات سے کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت اور معاشرہ دونوں ہی اس بات کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ افراتفری اور اضطراب کی کیفیت کو برقرار رکھا جائے ۔

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی چپلقش کا خمیازہ ملک و قوم بھگت رہے ہیں۔ملک میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ نئے مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت ہی بہتری کی امید لا سکتی ہے ۔ پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے ۔مرضی کے فیصلوں کو قبول کرنا اور مرضی کے خلاف آنے والے فیصلوں پر تنقید درست نہیں۔عہدے اور اختیارات قوم کی امانت ہیں ، جب تک با اثر افراد خود کو کسی قانون کا پابند نہیں بنائیں گے اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے ۔

قومی خزانہ لوٹنے والوں کا محاسبہ کرنا ہو گا ۔دریں اثناء محمد جاوید قصوری نے صحافیوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ۔ میڈیا کا کام حکمرانوں کو شیشہ دکھانا ہوتا ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے دور میں صحافیوں کی آزادی کے خلاف بننے والے کالے قوانین ہوں یا پھر پی ڈی ایم کی حکومت کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ دنوں ہی قابل مذمت ہیں۔ عوام کے شعور میں اضا فہ ،آگاہی ، ملک میں گڈ کورننس ، انتخابی عمل کی شفافیت اور احتساب کو تقویت دینے کے لئے میڈیا کی آزادی بہت ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں