بیجنگ (گلف آن لائن)جنوری 1969 میں ، شی جنگ پھنگ ، جو 16 سال سے کم عمر کے تھے ، انہوں نے اپنا بیگ تیار کیا اور دیہی زندگی کے حقیقی تجربے کے لئے شمالی صوبہ شانسی کے گاؤ ں لیانگ جیاہی چلے گئے۔ روانگی سے پہلے ان کی ماں نے ان کے لیے سلائی کی کٹ تیار کی، جس پر تین سرخ الفاظ لکھے ہوئے تھے: ماں کا دل۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ
ہتھیلی سے چھوٹی یہ سلائی کی کٹ ماں اور بچے کے درمیان گہرے جزبات کی گواہی ہے۔
شی جن پھنگ کے خیال میں، خاندان زندگی کا پہلا کلاس روم ہے، اور والدین بچوں کے پہلے استاد ہیں. بچے بولنا سیکھنے سے ہی خاندانی تعلیم حاصل کرنے لگتے ہیں اور وہاں جس قسم کا استاد ہوتا ہے،اس قسم کا انسان پروان چڑھتا ہے۔اچھی طرح سے کام کریں، اچھی طرح سے مطالعہ کریں، ہر چیز کو اچھی طرح سے سنبھالیں”،شی جن پھنگ کی والدہ محترمہ چھی شین نے ان الفاظ کو ایک موٹو کے طور پر لیا، اور اپنے قول و فعل سے اپنے بچوں کو متاثر کیا.
2023 کے نئے سال کے موقع پر شی جن پھنگ نے صدر کی حیثیت سے اپنے 10 ویں نئے سال کا پیغام دیا۔ ٹی وی تصویر میں شی کے دفتر میں جو تصویر لوگوں کے سامنے آئی تھی اس میں وہ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان شی کی والدہ کے ہاتھوں کو تھامے چہل قدمی کر رہے تھے، ماں اور بیٹے کے ہاتھ مضبوطی سے جکڑے ہوئے ہیں ۔اس منظر نے لوگوں کے ذہن پر گہرے نقوش چھوڑے ۔
شی کے لئے ایک ناقابل فراموش بات یہ ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے تو ان کی والدہ نے انہیں تصویری کہانیوں کی ایک کتاب “دی لیجنڈ آف یو فی” دلوانے کے لیے ایک بک اسٹور پر لے گئیں اور کتاب خریدنے کے بعد ان کی والدہ نے قدیم زمانے کے چین کے قومی ہیرو یوفی کی وفاداری اور ان کی پیٹھ پر والدہ کی جانب سے کندہ کردہ “وفاداری کے ساتھ ملک کی خدمت ” کے ٹیٹو کی کہانی سنائی۔ شی جن پھنگ نے یاد کرتے ہوئے کہا: ‘میں نے کہا تھا، پیٹھ پر ٹیٹو بنوانا کتنا تکلیف دہ اور کتنا درد بھرا کام ہے! میری والدہ نے کہا کہ درد ہوا ہوگا، لیکن ان الفاظ کو یاد کروانا بھی ضروری تھا. شی جن پھنگ نے “وفاداری کے ساتھ ملک کی خدمت” کے الفاظ کو یاد کیا اور انہیں زندگی بھر کے لیے مشعل راہ بنا لیا۔
شی اپنی والدہ کی توقعات کو کبھی نہیں بھولے۔ ان کے اپنے الفاظ میں، وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا اور لوگوں سے محبت کرنا ہے جیسے آپ اپنے والدین سے محبت کرتے ہیں، لوگوں کے لئے فوائد تلاش کرنا ، اور لوگوں کو ایک اچھی زندگی کی طرف لے جانا ہے.
اچھے خاندانی انداز میں پرورش پانے والے شی جن پھنگ نے ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں اعلیٰ ترین مقام پر رکھا ہے، بے شمار خاندانوں کی خوشیوں اور کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کی مسلسل بہتری کے لیے بے لوث کام کیا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں عوام اور ‘ماں کی خواہشات پر’ پورا اترے ہیں۔