مریم نواز

ایم ایم عالم کا طیارہ جلائے جانے پر مریم کی عمران خان پر شدید تنقید

لاہور( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کے طیارے کو جلانے پر عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔

ٹوئٹر پر ایم ایم عالم کے طیارے کی جلی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طیارے سے ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے تھے ،تم اور تمہارے بلوائیوں نے قومی فخر کی اس علامت کو جلا دیا، کیا تمہارا کوئی رشتہ ہے اس مٹی سے؟ کون ہو تم؟ کس نے تمہیں بھیجا ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں