فیصل قریشی

پراجیکٹس میرٹ پر دئیے جانے کے حق میں ہوں ‘ فیصل قریشی

لاہور( گلف آن لائن)سینئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بچوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی ،میں نے اپنے بیٹی اور بھانجے کے لئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میں شوبز میں میرٹ پر پراجیکٹس دئیے جانے کے حق میں ہوں اور اسی لیے کبھی بیٹی کی شفارش نہیں کی ،بیٹی نے ایک سے 2 پراجیکٹس کیے بھی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ آگے فیلڈ میں کام کو جاری رکھ سکے گی۔بیٹی کو مجبور نہیں کرتا کہ اسے شوبز میں کام کرنا چاہیے اور یا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا بھانجا دانیال اس وقت 7 سے 8 ڈرامے کررہا ہے، اس کے لیے لوگ مجھے کال کرتے ہیں تب بھی میں انہیں یہی کہتا ہوں کہ اگر پراجیکٹ کی ضرورت ہے تو لو میں یہ نہیں کہتا کہ میں ماموں ہوں تو اس کو کام ملنا چاہیے، میں پراجیکٹس میرٹ پر دئیے جانے کے حق میں ہوں کیونکہ جو پراجیکٹ سفارش پر کسی اداکار کو دئیے جاتے ہیں وہ اسکرین پر نظر آرہے ہوتے ہیں کہ سفارشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں