پی سی بی

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت، ایشیا کپ کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع

لاہور (گلف آن لائن) ایشیا کپ 2023ء کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اے سی سی کا ورچوئل اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے۔امید کی جا رہی ہے اجلاس میں پہلے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے، پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے۔بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔پاکستان نے پہلے مرحلے کے میچز پاکستان میں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے ملک میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں