علامہ اقبال

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،داخلوں کی آخری تاریخ 18مئی مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2023 کے دوسرے مرحلے کے نئے داخلوں کی آخری تاریخ 18مئی ہے البتہ پہلے سے داخل(جاری طلبہ)بغیر لیٹ فیس چارجز کے 25مئی تک انرولمنٹ کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیا الحسنین نقوی کے مطابق داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی، اس لئے داخلوں کے خواہشمند طلبہ کو اس موقع سے فائدہ اٹھاکر 18مئی تک داخلہ لینے کی ہدایت کی جاتی ہے بصورت دیگر طلبہ کو اگلے سمسٹر کا انتظار کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی نے دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)، بی ایس، بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز پیش کئے ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں شعبہ امتحانات کے مطابق جنوری تا اپریل چار ماہ کی مختصر مدت میں یونیورسٹی نے 45,515ڈگریاں، سرٹیفیکیٹ اور ڈپلومے جاری کئے اور22,761اسناد و ڈگریوں کی ویری فیکیشن کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں