سیمنٹ

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا

مکوآنہ ( گلف آن لائن)ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 11 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1094 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.24 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈکی گئی تھی،

اسی طرح 11 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی حصوں میں سیمینٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.10 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی، گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1100 روپے، راولپنڈی 1081، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1120، لاہور1147، فیصل آباد 1080، سرگودھا1087 روپے، ملتان 1103 روپے،

بہاولپور1130 روپے، پشاور1050 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1020 روپے ریکارڈکی گئی،اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1170 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈکی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں