اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بتا دیں کہ عمران خان کو مزید کیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدامِ قتل کے مقدمے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ۔