بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور خارجہ کے صدر وانگ ای نے بیجنگ میں ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زیجارتو سے ملاقات کی۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین کی ترقی عالمی امن میں اضافے کا باعث ہے اور دنیا کے استحکام کو مضبوط بنارہی ہے۔ ہنگری ہمیشہ کی طرح حقیقت پسند اور دوستانہ رویے سے چین کی ترقی کو دیکھتا ہے ۔فریقین باہمی احترام ، اعتماد ، افہام و تفہیم اور باہمی حمایت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ کے بہترین مرحلےکی جانب بڑھ رہے ہیں۔
وانگ ای نے اظہار خیال کرتے ہوئَے کہا کہ چین ہنگری سمیت یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ مل کر حقیقی کثیرالجہتی کی حفاظت کرنا چاہتا ہے ، بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کا عمل آگےبڑھانا چاہتا ہے اور عالمی حکمرانی کے نظام کو مزید منصفانہ بنانا چاہتا ہے۔
ہنگری کے وزیرخارجہ زیجارتو نے کہا کہ ہنگری یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے چین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ہنگری-چین تعاون اور یورپ-چین تعاون میں چیلنج کے بجائے مواقع موجود ہیں۔