عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنیکے حکم میں 31 مئی تک توسیع

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31مئی تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100سے زائدکیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی جانب سے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔عدالت نے عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں