لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئیں۔ عمران خان کے خلاف کارروائی پر دائر درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا 5رکنی بینچ کل بروز جمعہ 19مئی کو کرے گا، بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے۔
پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے، عدالت پارٹی چیئرمین سے ہٹانے کی کارروای کالعدم قرار دے۔