میکرون

فرانسیسی صدر میکرون کی اپنے قریبی عزیز پر حملے کی شدید مذمت

پیرس (گلف آن لائن )فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے ملک میں غم وغصے کا سبب بننے والی نام نہاد پنشن اصلاحات کے خلاف مظاہرے کے موقع پر اپنی اہلیہ بریجیٹ کے بھتیجے پر حملے کی مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریکیاویک میں یورپ کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل قبول اور ناقابل بیان ہیں۔ ان کے ملک میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور کسی بھی قسم کا تشدد بلا جواز ہے۔

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کی اہلیہ کے بھتیجے کو فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج کے دوران حملے کے دوران زخمی کردیا گیا جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع نے جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بریجیٹ میکروں کے بھتیجے کوسر، بازو اور پاں پر چوٹیں آئیں۔پولیس نے حملے کے سلسلے میں آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔متاثرہ کے والد ژاں الیگزینڈر ٹرونو نے علاقائی نیوز نیٹ ورک ان کے بیٹے کو مارا پیٹا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ہماری چاکلیٹ کمپنی (ٹرونو)فرانسیسی صدر کی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس معاملے میں کوئی مالی تعلق نہیں ہے لیکن ہم نفرت سے دوچار ہیں جو کبھی کبھی تباہ کن ہوتی ہے اور ہماری بہت سی کمپنیاں نقصان اٹھا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں پر اس لیے حملہ کرنا کہ وہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں مضحکہ خیزہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں