شیخ رشید

16جون تک آر یا پار ہو جائے گا ،عدلیہ ِآئین ،قانون جیتے گا’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں ،اس میں زیادہ تروہ پولیس والے والے متحرک ہیں جو نوازشریف کے ایم این اے، ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکے ہیں، 16جون تک آر یا پار ہو جائے گا ، بکنے اور بٍکنے والوں کاجمعہ بازار لگا دیاگیاہے

جب تک گرفتار نہیں ہوتاویڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اورانشااللہ عدلیہ آئین وقانون جیتے گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عدالت ضمانت دیتی ہے توایک اورریڈی میٹ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے عدلیہ کے فیصلے نامنظور کہا جارہا ہے ،تھانوں میں اذیت گھروں میں بھوک ہے ،آگے کھائی اورپیچھے گھڑاہے ،سپریم کورٹ کا گھیرائوکبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کاایجنڈاہے ،ملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا ، آئی ایم ایف سے چھٹی دوستو سے کٹی ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں