کراچی (گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ میئر جماعت اسلامی کا اور ڈپٹی میئر تحریک انصاف کا ہو گا۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کیں، پی پی نے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اختیارات کا رونا نہیں روئے گی، اگر اختیارات آسانی سے نہیں ملے تو چھین کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت جو اختیارات ہیں وہ بلدیاتی اداروں کو دینے پڑیں گے۔
انہوںنے کہاکہ میئر کراچی کے انتخاب کے لئے ہمارے نمبرز پورے ہوگئے ہیں، چاہتے ہیں ڈپٹی میئر پی ٹی آئی کا ہو۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کی ترقی ہوگی تو سب کا فائدہ ہوگا، چاہتیہیں ڈپٹی میئرتحریک انصاف کا ہو، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ملکر کام کریگی۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی قبول کرلیں کوشش کے باوجود نمبرز پورے نہیں کرسکے ، پیپلزپارٹی والے صرف دعوے کررہے ہیں لیکن ان کے نمبرز پورے نہیں۔