نازش جہانگیر

نازش جہانگیر کی برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور( گلف آن لائن)معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں عروسی لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا ہے ۔

نازش جہانگیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں