لاہور(گلف آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر مصدق ملک،معاون خصوصی عطا تارڑ،خواجہ سیلمان رفیق سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
اجلاس میں ملک کے معاشی،سیاسی اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میںوزیر اعظم شہباز شریف نے لیگل ٹیم سے سپریم کورٹ میں جاری مقدمات بارے مشاورت کی ۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔