سلمان خان

سلمان خان کی ممبئی میں 19 منزلہ پرتعیش ہوٹل بنانے کی تیاری

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں ایک شاندار پرتعیش ہوٹل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان فیملی نے اس مقصد کیلئے باندرا کی کارٹر روڈ پر ایک پلاٹ خرید لیا ہے جہاں سے سمندر نظر آتا ہے۔19 منزلہ ہوٹل کی عمارت کا تعمیراتی منصوبہ بھی متعلقہ حکام نے منظور کرلیا ہے۔ ہوٹل بنانے کا منصوبہ ایک سال قبل حکام کو بتایا گیا تھا۔سلمان کی والدہ سلمیٰ خان اس جائیداد کی مالک ہیں۔

اس عمارت کی اونچائی 70 میٹر ہوگی جبکہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشن ہوگی۔عمارت میں تین منزلہ تہہ خانہ بھی ہوگا، پہلی اور دوسری منزل پر کیفے اور ریسٹورنٹ ہوگا۔تیسری منزل پر جمنازیم اور سوئمنگ پول تعمیر کیا جائے گا، چوتھی منزل کو سروس فلور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔بظاہر پانچویں اور چھٹی منزل کنونشن سینٹر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 7 سے 19 تک کی منزلیں ہوٹل کے استعمال کیلئے ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں