اسلم غوری

عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے:جے یو آئی

اسلام آباد(گلف آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے، اب عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے اپنے لوگ ہی اس کے کرتوت کے حقائق بتا رہے ہیں، عمران نیازی کے سائفر سمیت ہر جھوٹ کا پول کھلتا جا رہا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کو سیاست سے بے دخل نہ کیا گیا تو یہ ملک کو توڑنے کی بنیاد بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں