مکوآنہ (گلف آن لائن)موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر74 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر473 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 74فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 1.809 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات پر11 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 88 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 213 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر29فیصدکی کم ہوئی ہے۔مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 15 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں کم ہوکر11 ملین ڈالرہوگیا۔ ملک میں مقامی سطح پرموبائل سازی کی وجہ سے گزشتہ چندماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات مسلسل کم ہورہی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے