حسن علی

ٹی20 بلاسٹ: پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی انجری کا شکار

لندن (گلف آن لائن)برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی انجری کا شکار ہوگئے۔حسن علی یارکشائر کے خلاف برمنگھم بیئرز کا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

حسن علی کی انجری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔حسن علی میچ سے چند لمحات قبل گرائونڈ میں وارم آپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں برمنگھم بیئرز کا اسٹاف اٹھاکر گرانڈ سے باہر لے کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں