بشریٰ بی بی

القادر ٹرسٹ کیس: احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (گلف آن لائن) احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کے لئے دستخط کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں