اسلام آباد (گلف آن لائن):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2023 میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرامزکی اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جاری کرکے تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔
شیڈول کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے مکمل کورس کی پہلی اسائنمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ31مئی ، دوسری مشق کی23جون، تیسریکی17جولائی اور چوتھی کی 18اگست مقرر کی گئی ہے۔
میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نصف کورس کی پہلی مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جون اور دوسری کی 18اگست مقرر کی گئی ہے۔طلبا اپنے کورسز کے ٹیوٹرز کے نام پتہ و دیگر معلومات http://enrollment.aiou.edu.pkکے تحت سی ایم ایس پر اپنے پورٹل یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی نے نظام الاوقات برائے مطالعاتی اجتماعات کا شیڈول بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا ہے۔ مقررہ تاریخوں کے بعد موصول ہونے والی مشق/مشقیں تاخیر شدہ تصور کی جائیں گی اور قابل قبول نہیں ہوں گی۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایس، بی ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایڈ، اے ٹی ٹی سی پروگرامز کی امتحانی مشقیں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے امتحانی مشقیں لکھنے اور جمع کرانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔
اسائنمنٹس جمع کرانے کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔اِن پروگرامزمیں داخل طلبہ اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے جبکہ میٹرک، ایف اے اور بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگرامزمیں داخل طلبہ اپنی اسائنمنٹس متعلقہ ٹیوٹرز کو پہلے سے رائج مینول طریقے سے ارسال کریں گے۔ اسائنمنٹس آن لائن جمع کرانے کے حوالے سے یونیورسٹی نے طلبہ کی آسانی کے لئے ہدایات اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔