شان مسعود

یارکشائر جیسے بڑے کلب کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے’ شان مسعود

لاہور (گلف آن لائن)پاکستانی بلے باز اور یارکشائر کانٹی کلب کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ یارکشائر جیسے بڑے کلب کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یارکشائر کلب سے تین پاکستانی کپتان اور سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کرکٹرز کھیل چکے ہیں۔بطور کپتان کوشش ہے کہ اس ذمہ داری کو انجوائے کروں اور ٹیم کو آگے لے کر جایوں۔

سیزن کا آغاز اچھا نہیں ہوا، شروع میں آتا تو ایڈجسٹ ہونے میں وقت نہ لگتا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی انفرادی اور بطور ٹیم پرفارمنس میں بہتری کی ضرورت ہے۔بلاسٹ میں پہلے میچ میں شکست کے بعد کوشش ہے کہ اگلے میچ میں بہتر پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد لیگ اسپنر جعفر چوہان کی شکل میں زبردست بولر سامنے آیا ہے۔

ٹیم کی تبدیلی سے متعلق شان مسعود نے کہا کہ ڈربی شائر چھوڑ کر یارکشائر جانے کا فیصلہ مکی آرتھر کو اعتماد میں لے کر کیا تھا۔کرکٹ اور اسپورٹس کی سب سے بڑی خوبی بلاتفریق رنگ و مذہب ایک دوسرے کو قریب لانا ہے۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں بڑی خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں، خوش قسمتی ہے کہ جیسی لائف پارٹنر کی خواہش تھی ویسی ہی ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں