اسد عمر

ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت پر تنقیدی ٹوئٹ میں کہاکہ عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ دیکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد، چاول کی قیمت میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغی 72، دال مسور71، دودھ 44 اور چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں