مکوآنہ (گلف آن لائن )بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوقرضوں کے اجراء میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر5.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو8259 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.2 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو7854 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوقرضوں کے اجراء میں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مارچ میں بینکوں خی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضوں کاحجم 8346 ارب روپے تک پہنچ گیاتھا جو اپریل کے اختتام پر8259 ارب روپے ہوگیا۔