لاہور(گلف آن لائن) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر خالد محمود کی فیئر ویل پارٹی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز،
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر فاروق افضل، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر انجم حبیب ووہرا، پروفیسر طارق صلاح الدین، پروفیسر غیاث الدین نبی طیب، فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور نرسوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ پروفیسر خالد محمودکا شمار ایک انتہائی شاندار نیورو سرجنز میں ہوتا ہے۔
پروفیسر خالد محمود کا ریٹائرمنٹ کی بجائے آج خدمت انسانیت کا نیا سفر شروع ہورہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو اس مقام تک لانے میں بھی پروفیسر خالد محمود کا اہم کردار ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں بچوں کے علاج کیلئے پچاس بستروں کو مختص کیا گیا ہے۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پروفیسر خالد محمود میرے انتہائی شفیق بھائی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا شمار پاکستان کے شاندار اداروں میں ہوتا ہے۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید نے کہاکہ پروفیسر خالد محمود سے بہت پرانا اور دیرینہ تعلق ہے۔پروفیسر خالد محمود ایک تحریک کا نام ہے۔پروفیسر خالد محمود نے اپنی زندگی میں دن رات محنت کی ہے،انہیں اپنی زندگی اور کامیابیوں بارے کتاب لکھنی چاہیے۔