لاہور( گلف آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے یوم تکریم شہدا ء بھرپورجوش وخروش سے منانے پر قوم سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکریم شہدا ء ملی جذبے اور قومی عزم سے منانے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یوم تکریم شہدا ء پر پوری قوم کا جذبہ اورعزم دید نی رہا۔
قوم نے شہدا ء اور ان کے فیملیز کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ قوم نے یوم تکریم شہدا ء منا کر 9 مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے اور پوری قو م نے شرپسندوں کو بتا دیا ہے کہ شہداء ، ان کی فیملیز اورقومی یادگاروں کی بے حرمتی قطعاًبرداشت نہیں کی جائے گی۔
قوم شہدا ء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ تھی ہے اوررہے گی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ شرپسندسن لیں کہ پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی انکی شرانگیزی سے بہت بلند ہے۔پوری قوم یکسو اوریکجان ہے،نفاق کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے اور قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسر اور جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔