اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مذاکرات نہیں کئے جاتے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان صاحب یہ مذاکرات کی نہیں این آر آو کی اپیل ہے ۔انہوںنے کہاکہ 60 ارب کا ڈھاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور اے مزاکرات نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ جی ایچ کیو، قومی عمارات ، فخر کی علامات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے ، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا شہدا کی بے حرمتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایمبولسنز، ہسپتال، سکول، جلانے،ملک میں فساد، توڑپھوڑ اور انتشار پھیلا کر، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر، اب کہتے ہو کہ مذاکرات کرنے ہیں؟ ۔انہوںنے کہاکہ قوم، وطن اور شہداء کے مجرموں، دہشت گردوں کے سرغنہ سے مذاکرات نہیں ہوتے۔
انہوںنے کہاکہ ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے ؟ ،جہازوں میں بھر کر اور لوگوں کو پٹے پہنا پہنا کر پی ٹی آئی بنی تھی ،جو جماعتیں سیاسی نہیں ہوتیں، وہ اسی طرح بکھر جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت پوری قیادت نے سینکڑوں دن جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو فرمایا۔انہوںنے کہاکہ تم نے معیشت پر مذاکرات نہ کئے اب کیوں؟
،تم نے کشمیر، سکیورٹی جیسے قومی امور پر بات چیت نہ کی اب کیوں ؟،تم کورونا کے مسئلے پر مل کر نہ بیٹھے اب کیوں؟،تم نے فیٹیف کے مسئلے پر مزاکرات نہ کئے اب کیوں؟۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے، ذہنوں میں نفرت کی آگ بھر کر مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔