واشنگٹن(گلف آن لائن)سیاہ فام جنرل چارلس کیوبران کو امریکی فوج کا نیا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا، جنرل بران اس وقت امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف ہیں۔
جنرل بران امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے، اس سے پہلے جنرل کولن پال اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی ستمبرمیں سبکدوش ہوں گے جس کے بعد جنرل چارلس کیو بران اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیردفاع اورچیف آف اسٹاف سیاہ فام ہوں گے۔