اداکارہ صرحا اصغر

میرے پاس لوگوں سے زیادہ ملنے جلنے کے لیے وقت نہیں ہے ،اداکارہ صرحا اصغر

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اْنہوں نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انڈسٹری میں نام بنانے کے لیے جدوجہد ابھی باقی ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی بھی جدوجہد کے مرحلے میں ہوں کیونکہ ایک بار پروڈیوسر آپ کو اپنے پراجیکٹ میں ایک کردار کے لیے منتخب کرتے ہیں،

پھر وہ آپ کو ایک ایسے کردار کی پیشکش کرتے ہیں جوکہ سیکنڈ لیڈ ہو۔اْنہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد آپ کو ایک معمولی سا کردار آفر کیا جاتا ہے، میں انڈسٹری کے اس طریقے کار کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں سکی، شاید اس لیے کہ میں بہت زیادہ سوشل نہیں ہوں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایسا میرے شوہر کہتے ہیں کہ آپ سوشل نہیں ہیں تو میرا جواب یہ ہوتا ہے کہ میں سوشل کیسے ہو سکتی ہوں؟ میرے پاس لوگوں سے زیادہ ملنے جلنے کے لیے وقت نہیں ہے!

صرحا اصغر نے کہا کہ مجھے معمولی کردار کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ متاثر کْن ہونے چاہئیں لیکن اگر آپ کو کوئی انتہائی سائیڈ کا کردار آفر کرے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں دلچسپی ہے اور میں مستقبل میں وہیں کام کرنے کی منتظر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں