ماو نینگ

چین یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، وزارت خارجہ

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ 15 سے 26 تاریخ تک چینی حکومت کے خصوصی نمائندہ برائے امور یوریشیا لی ہوئی نے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین کے صدر دفتر اور روس کا دورہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ وسیع رابطے اور تبادلہ خیال کیا ، چین کے مؤقف اور تجاویز کی وضاحت کی، تمام فریقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا اور مزید بین الاقوامی اتفاق رائے حاصل کیا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام فریقوں نے لی ہوئی کے دورے کو بہت اہمیت دی ہے اور امن مذاکرات کو فروغ دینے میں چین کے مثبت کردار کی مکمل تصدیق کی ہے ۔خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی تعمیل کے لئے چین کے مطالبے کو سراہا گیا ہے اورتمام فریق چین کے مسلسل تعمیری کردار کے منتظر ہیں۔

ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین بحران اب ایک نازک موڑ پر ہے ، اور اگلے مرحلے میں ، چین تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنائے گا اور یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں