لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر داخلہ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے سمیت ساری قوم9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے لیکن13پارٹیوں کاٹولہ اسے اپنا سیاسی بیانیہنہ بنائے ،ایک مہینے سے دنیامیں ہماری جگ ہنسائی ہورہی ہے اورہمارے گندے کپڑے میڈیاپردھوئے جارہے ہیں، سپریم کورٹ کہتی ہے کہ چندلوگوں کے لئے قانون سازی نہیں ہوسکتی ،
دیکھیں یکم جون کوسپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف بھی آجائے تاکہ روزروزکی چِک چِک ختم ہو،نواز شریف کی گاڑی چھوٹ چکی ہے ،جب ڈالر312روپے کاہوگااور18لاکھ آٹے کے تھیلے رمضان میں غائب ہوں گے تولوگوں کوسمجھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ،7کروڑنوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہیں جواپنافیصلہ خودکرنے کاشعوررکھتے ہیںاور انہیں بیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کا نوٹس موصول ہوا ہے جس کا تحریری جواب دیدیا ہے ،میں یہ بتاچکاہوں القادرٹرسٹ ایجنڈے کے وقت میں موجود نہیں تھاکیونکہ شہزاد اکبرسے میری کبھی بھی بات چیت نہیں رہی ،کل ایک قانون نافذ العمل ہوا ہے جس سے مائنس عمران خان اورپلس نوازشریف فارمولا وجود میں آسکتا ہے۔